تعارف
مضبوط اقدار رکھنے والی کمپنی کی حیثیت سے ہمارا ضابطہ اخلاق صرف کارکردگی ،مقاصد اور کامیابیوں سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے دوسروں کے ساتھ پیش آنے والے رویے اور ہمارے اردگرد کی دنیا سے یہ خاصا ربط رکھتا ہے ۔ہم اپنے کسٹمرز ،شیئر ہولڈرز ،ساتھی ملازمین ،بزنس پارٹنرز اور جن کمینونیٹز میں ہم کام کرتے ہیں ان کو بااعتماد پارنٹرز بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔یہی اعتماد ہمارے کاروبار کی بنیاد ہے ۔اور ہم اپنے اس کاروبار کو ایک ذمہ دار ،بااخلاق اور قانونی طریقہ کار سے آگے بڑھانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ہمارا یہ ضابطہ اخلاق ہمارے کارپوریٹ کلچر کی بنیاد ہے اور ہمارے کاروباری طریقہ کار کے معیار کا تعین کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ٹیلی نار کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اس ضابطہ اخلاق کی پیروی کرے ۔ہم روزانہ کی بنیاد پر ایسے فیصلے کرتے ہیں جو ہماری ساکھ پر اثرانداز ہوسکتے ہیں ۔ایک غیر منظم فیصلہ بھلے ایک بہترین نیت کے ساتھ لیا جائے تو وہ نیک نامی کو نقصان پہنچانے کی وجہ بن سکتا ہے ۔
یہ ضابطہ اخلاق کے اصول ٹیلی نار میں ہمارے رویوں کے لوازمات کا تعین کرتے ہیں ۔اس ضابطہ اخلاق میں خصوصی رسک ایریاز کیلئے ہدایات موجود ہیں ۔اس کے ذریعے ہم سب آگاہ رہتے ہیں اور جان پاتے ہیں کہ ہمیں مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے کس سے رجوع کرنا چاہئے ۔
ہمارے پاس ضابطہ اخلاق ہونے کی کیا وجہ ہے؟
ضابطہ اخلاق کے اصول ہمارے اخلاقی کلچر کی بنیاد ڈالتے ہیں اور ہمارے کاروباری رویے کی وضاحت کرتے ہیں ۔
ہم اصولوں کے تحت کام کرتے ہیں :
ہم قوانین ،قواعد و ضوابط اور پالیسیز کی پیروی کرتے ہیں اور اگر کہیں اختلاف موجود ہو توہم اعلیٰ ترین درجے کے معیار کو رہنما سمجھتے ہیں۔
ہم اپنے اقدامات کیلئے جوابدہ ہیں:
ہم باقاعدگی سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں ،اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اور معاشروں پر مرتب ہونے والے اثرات کو پہچانتے ہیں ۔
ہم شفاف اور ایماندار ہیں :
ہم اپنی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں اور سچ بولتے ہیں۔
ہم آواز اٹھاتے ہیں :
ہم سوال پوچھتے ہیں اور جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں اپنے اعتراضات بیان کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے کلچر کو فروغ دیتے ہیں جہاں اچھی نیت سے کئے جانے والے اعتراض کو غلط نظر سے نہ دیکھاجائے ۔
ضابطہ اخلا ق کے رہنما اصول
یہ ضابطہ اخلاق ٹیلی نار میں کام کرنے والے ہر فرد حتیٰ کہ بورڈآف ڈائریکٹرزکیلئے بھی لازم ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں.
یہ ضابطہ اخلاق ٹیلی نار میں کام کرنے والے ہر فرد حتیٰ کہ بورڈآف ڈائریکٹرزکیلئے بھی لازم ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے کاروباری شراکت دار بھی اسی ضابطہ اخلاق پر عمل کرکے اعلیٰ ترین معیارات کو قائم رکھیں گے ۔
ضابطہ اخلاق کی پیروی کس نے کرنی ہے ؟
ضابطہ اخلاق کے یہ چار اصول ہماری بنیاد کو تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ہمارے دستو رالعمل میں شامل اضافی ہدایات کو بھی سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ۔اس ضابطہ اخلاق کے آخری حصے میں آپ قابل اطلاق پالیسیز اور دستورالعمل کے لنکس حاصل کرسکتے ہیں۔جہاں آپ دستیاب ہدایات عملی طریقہ ہائے کار ،تربیتی مواد اور دیگر مددگار ذرائع حاصل کرسکتے ہیں ۔
ضابطہ اخلاق ہمارے روزمرہ کے کاموں کیلئے واضح تقاضے طے کرتا ہے اور جب ہمیں چیلنجز اور اخلاق مخمصوں کا سامنا ہوتا ہے تو ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔جب آ پ کے سوالات یا خدشات ہوں تو آپ ہمیشہ اپنے لائن منیجر یا کمپلائنس فنکشن سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔آپ انٹیگریٹی ہاٹ لائن کااستعمال کرتے ہوئے مشورہ بھی لے سکتے ہیں یا سوال پوچھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر گمنام بھی رہ سکتے ہیں ۔
یہ ضابطہ اخلاق ہرمخمصے یا صورت حال کا احاطہ نہیں کر سکتا جس کا ہمیں اپنے روزمرہ کے کام میں سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کاروباری چیلنجز اور غیر یقینی قانونی اور ریگولیٹری پیش رفت جاری رہے گی ۔ایسے معاملات میں ہم اعلیٰ ترین اخلاقی معیار کو برقرارر کھنے کی ذمہ داری سے آزاد نہیں ہوتے ،لیکن ہمیں صحیح فیصلہ کرنے میں مدد کرنے کیلئے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے ۔ہمارے اپنے اخلاقی معیارات کے تعین کے علاوہ ضابطہ اخلاق کے اصول ہم سے قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تکمیل کرنے کا تقاضا کرتے ہیں ۔آپ کو ہمیشہ اپنے آپ کو ان قوانین سے واقف کرانا چاہیے جہاں آپ کام کرتے ہیں اور اگر آپ کے سوالات ہیں تو لیگل فنکشن سے رہنمائی حاصل کریں ۔
ضابطہ اخلاق کو کیسے استعمال کیا جائے
بطور ملازمین ہم سے کیا توقعات کی جاتی ہیں :
آپ ہمیشہ اعلیٰ دیانتداری سے کام کریں گے ۔
کوڈ،پالیسیز اور مینوئلز کو پڑھیں ،سمجھیں اور ان پر عمل پیرا ہوں ۔
تشویش کے مسائل اٹھائیں جیسا کہ سیکشنــ ــ‘‘بات کیسے کی جائے ’’کے تحت بیان کیا گیا ہے ۔
کوڈ پر تربیتی سیشنز میں بروقت شرکت کریں اور ان سیشنز میں دی جانے والی تربیت سے مفید ہوں۔
جانیں کہ مزید رہنمائی کب اور کیسے حاصل کی جائے ۔
تمام تر تحقیقات میں مکمل اور شفاف انداز سے تعاون کریں گے۔
کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جو غیر قانونی ،غیر اخلاقی یا ٹیلی نار کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہو ۔
ا ن خطرات کا اندازہ لگائیں جن کا آپ سامنا کرسکتے ہیں اور ان کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنے کے لئے مناسب تربیت اور رہنمائی حاصل کریں ۔
بطور ملازمین ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
راہنماوں سے نہ صرف مذکورہ بالا شرائط و ضوابط پر عمل پیرا ہونے کی توقع کی جاتی ہے بلکہ ان سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ:
خود عملی مظاہرے کا اظہار کریں گے اور تعمیل کی اہمیت پر باقاعدگی سے ابلاغ کریں گے۔
کاروباری تعمیلی خطرات کے ایسے پہلووں کی نشاندہی اور پیش بینی کریں گے جو آپ کی ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔
قبل از وقت ایسے اقدامات کی نشاندہی کریں گے جن سے خطرات میں کمی آئے گی
اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ٹیمیں اچھی طرح تربیت یافتہ ہیں اور وہ متعلقہ مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور جہاں ضرورت ہو رہنمائی فراہم کریں
کھلے انداز میں رپورٹنگ کے ماحول کی ترویج کریں گے تا کہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیم کے تمام اراکین انتقامی کارروائی کے ڈر سے بے خوف ہو کر اپنے تحفظات کے اظہار میں آسانی محسوس کریں
۔ ہمارے طرز ِ عمل کیلئے روڈماڈل کے طور پر کام کریں جیسا کہ فیصلہ سازی اور دیگر عوامل میں دیکھا گیا ہے
ایسی حکمت عملی ،اہداف یا ٹائم لائنز سے بچیں جو ملازمین یا کاروباری شراکت داروں پر غیر اخلاقی کاروباری طریقوں میں مشغول ہونے کیلئے دباؤ ڈال سکتے ہیں ۔
بھرتی اورترقی کے عمل میں ایمانداری کے اعلی ترین معیارات کو مدنظر رکھیں گے۔
Telenor میں تعمیلی عمل اور انتظامی معاملات میں فعال طور پر حصہ لیں گے۔