بدعنوانی ٹیلی نار کے لیے ناقابل برداشت ہے
انسداد بد عنوانی
ہم اپنے کاروبار کو ایک شفاف اور ایماندار طریقے سے چلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔
رشوت بہت سی شکلیں لے سکتی ہے ،جس میں سہولیات کی ادائیگی ،کک بیک سکیم اور شیل کمپنیوں یا چھپے ہوئے مالکان کا استعمال شامل ہے ۔
عوامی حکام کو انسداد بدعنوانی پر مل یقینی بنانا چاہیے اور زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔
تحائف اور مہمان نوازی بھی رشوت ہی کے زمرے میں آتے ہیں جس سے غیر قانونی فوائد دے کر ایک خاص صورت حال زیر ِاثر لانے کا مقصد زیرِ غور ہو سکتا ہے ۔
خیراتی اور اشتراک پر مبنی عطیات بھی رشوت خوری سمجھے جاتے ہیں اگر ان کی مدد سے کوئی کمرشل فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے ۔
ہماری سپلائی چین میں انسداد بدعنوانی کا ذرا سا شبہ بھی ٹیلی نار کی ساکھ پر بری طرح اثر انداز ہوسکتا ہے بھلے ہم براہِ راست اس میں شامل ہوں یا نہ ہوں ۔
ہم رشوت خوری ،غیر مناسب ادائیگی یا فوائد کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے
ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے
ہم کبھی بھی رشوت یا اثر و رسوخ کے ذریعے تجارتی عمل میں ملوث نہیں ہوتے ۔
ہم کبھی بھی کسی غیر قانونی ادائیگی کی نہ تو پیش کش کرتے ہیں اور نہ طلب کرتے ہیں اور نہ قبول کرتے ہیں ۔
ہم سہولیاتی ادائیگیوں کو تب تک قبول نہیں کرتے جب تک ہمیں یقین نہ ہوجائے کہ ہماری زندگی خطرے میں ہے ۔
ہم ہمیشہ کسی تیسر ی پارٹی کی جانب سے کی جانے والی سہولیاتی ادائیگی کی پیش کش کے بارے میں رپورٹ کرتے ہیں ۔
ہم ضابطہ اخلاق میں کسی دوسرے کو شامل ہونے کا نہیں کہیں گے جس میں ہم خود شامل نہیں ہوتے ۔
ہم اپنے بزنس پارٹنرز کو انتہائی احتیاط سے منتخب کرتے ہیں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق ان کے وعدوں کی نگرانی کرتے ہیں ۔
ہم اپنی کتابوں کو باقاعدگی سے محفوظ رکھتے ہیں تاکہ کاروبار کی شفافیت کو یقنی بنایا جا سکے۔
سرکاری حکام کے ساتھ گفت و شنید میں ہم انتہائی احتیاط برتتے ہیں ۔
ہم ہمیشہ اپنے منیجرز ،کمپلائنس فنکشن اور انٹیگرٹی ہاٹ لائن سے رجوع کرتے ہیں جب ہمیں اپنے بزنس پارٹنرز یا ساتھی ملازمین سے بدعنوانی کا اعتراض ہو ۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
ان تمام غیر معمولی اور غیر قانونی ادائیگیوں سے آگاہی جن کا براہ ِ راست کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ۔
اگر ہمیں شبہ ہو کہ ٹیلی نار کا کاروباری شراکت دار کاروباری ضابطہ اخلاق سے مطابقت نہیں رکھ رہا ۔
اگر ہمیں خبر ملے کہ ہمارا بزنس پارٹنر کسی سرکاری حکمران سے ہماری طرف سے بات کرر ہا ہے ۔
اگر کسی قسم کے عطیات یا اشتراکی کمپنی کی جانب سے درخواست کی جائے جس کا تعلق کسی عوامی حکمران سے ہو ۔
اگر کسی بھی وجہ سے تحائف ،سفر ،عطیات یا انتہائی مہنگی تفریح یا کوئی کیش ادائیگی کی پیش کش کی جائے ۔