ہم اپنے کاورباری شراکت داروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے معیارات پر پورا اتریں گے اور ہماری اقدار کا احترام کریں گے ۔
کاروباری شراکت دار
ہمارے کاروباری شراکت داروں کے اقدامات ہماری ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں اور قانونی طور پر ہمیں جوابدہ بنا سکتے ہیں ۔
کاروباری شراکت داروں میں افراد اور ادارے مثلاً سپلائرز ،ایجنٹس ،ڈسٹری بیوٹرز ،فرنچائزز اور مشترکہ منصوبہ جات کے شراکت دار اور اس کے ساتھ ساتھ سپانسر شپ و عطیات کے وصول کنندگان شامل ہیں ۔
ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے
ہم سب صرف ان کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ذمہ دار کاروباری ضابطہ اخلاق کے قابل اطمینان معیارات اور اخلاقی اقدار پر عمل کرتے ہیں ۔
ہم اپنے کاروباری شراکت داروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تمام قوانین کی پابندی کریں گے اور ذمہ دار کاروباری ضابطہ اخلاق اور ہمارے لئے کام کرتے ہوئے ہمیں کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹیلی نار سپلائر کنڈکٹ پرنسپلز کی پیروی کریں گے ۔
ہم کاروباری شراکت دار منتخب کرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہیں اور ٹیلی نار کے پراسیجرز کی پیروی کرتے ہیں بشمول رسک اسسمنٹس ۔
ہم اپنے کاروباری شراکت داروں کی نگرانی کرتے ہیں اور انھیں مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں ٹیلی نار کے معیارات کے مطابق سر انجام دیں ۔
ہم کاروباری مواقع کا بغور جائزہ لیتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ تجارتی معاملات سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں جن میں سینکشن ریجیم اور درآمدات اور برآمدات کی ضروریات بھی شامل ہیں ۔
ہم تمام کاروباری شراکت داروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورانتہائی شفاف انداز سے کام کرتے ہیں ۔
ہم سب سے کیا توقعات وابستہ ہیں :
ہمارا واسطہ ایک ایسے کاروباری شراکت دار سے ہو جو ہمارے معیارات بشمول جہاں نافذالعمل ہو تو ٹیلی نار کے سپلائر کا طرز عمل کے اصولوں کی مکمل پاسداری نہیں کرے گا۔
ہم ایک ایسے کاروباری شراکت دار کو ساتھ ملانا چاہتے ہیں جو لابسٹ ،ایجنٹ یا ٹیلی نار کی جانب سے کسی پارٹی کے طور پر کام کرے گا ۔
ہمیں پتہ چلے کہ ایک کاروباری شراکت دار نے ایسے اندازمیں کاروباری امور سر انجام دئیے ہیں جس سے ٹیلی نار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔
کوئی ایسا کاروباری شراکت دار جس کی ٹیلی نار کی شرائط و ضوابط کے مطابق باقاعدہ چھان بین نہ کی گئی ہو ۔
ہمیں ایسے طرز عمل یا حالات کا پتہ چلا ہو جو ہمیں کسی کاروباری شراکت دار کے طرز عمل یا اخلاقیات پر سوال اٹھانے پر مجبور کرتے ہیں