ہم ہمیشہ Telenor کے بہترین مفاد میں کام کرتے ہیں.
مفادات کا تصادم
مفادات کا تصادم تب پیدا ہوتا ہے جب ہمارے ذاتی مفادات ٹیلی نار کے مفادات سے ٹکراتے ہیں ۔
ذاتی مفادات میں معاشی /مالی مفادات،کاروباری مواقع ،کوئی بیرونی ملازمت یا ایسے لوگو ں کے مفادات جو ہمارے قریب ہیں جیسا کہ قریبی خاندان کے لوگ ،ذاتی دوست یا بزنس ایسو سی ایٹس ۔
حتیٰ کہ یہ تاثر کہ ہم ٹیلی نار کے بہترین مفاد کیلئے کام نہیں کر رہے ہماری نیک نامی اور وقار پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔
ٹیلی نار کیلئے کیے جانے والے تمام تر فیصلے ٹیلی نار کے وسیع تر مفاد میں ہونے چاہئیں جن سے ہمارے ذاتی مفادات کا ٹکراؤ ہرگز نہیں ہونا چاہیے ۔
کھل کر بولنا اور شفافیت اصل میں ممکنہ اور اصلی مفادات کے تصادم سے اجتناب کے بہترین ذرائع ہیں ۔
کمپنی کے کسی بھی طرح کے فائدے کے باوجود بھی مفادات کا ٹکراؤ ہوسکتاہے-
ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے
ہم مفادات کا تصادم یا دیگر ایسے حالت سے جو ہمارے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، ِاجتناب کریں۔
ہم اپنے آپ کو حقیقی یا فرضی مفادات کے تصادم سے دور رکھیں۔
فوری طور پر اپنے مینیجر کو حقیقی، ممکنہ اور فرضی مفادات میں تصادم کے بارے میں آگاہی دیں۔
ہم مفادات کے تصادم کو حل کرنے کے لئے اپنے مینیجر کے ساتھ کام کریں اور اپنے فیصلے اور عمل کو دستاویزی شکل میں لائیں
اگر مفادات کے تصادم سےِاجتناب نا ممکن ہو تو کمپلائنس ٹیم سے رابطہ کریں۔
ہم ایسے بیرونی فرائض یا عہدے نہ لیں جو Telenor کے بہترین مفاد میں ہماری ذمہ داریوں کو متاثر کریں یا ایسا کوئی تاثر دیں۔
بیرونی ہدایت یا دیگر مماثلت کا کام قبول کرنے سے قبل اپنے مینیجر سے تحریری منظوری حاصل کریں، اور ریکارڈ کو کمپنی کے طریقہ کار کے مطابق رکھیں۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر ہم مالی یا اکاؤنٹنگ میں بے ضابطگی دیکھتے ہیں ۔
اگرہمیں اس بات کا علم ہوجاتا ہے کہ کسی ساتھی یا کاروباری پارٹنر نے کسی بھی دستاویز کو غلط بنایا ہے ۔
اگر ہمیں یقین نہیں ہے کہ آیاہم نے لین دین کو صحیح طریقے سے ریکارڈ کیا ہے.
اگر ہم فکر مند ہوجائیں کہ کوئیبھی ملازم مالی معلومات کی غلط اطلاع دے رہا ہے بشمول سیلز کے نتائج یا پیشین گوئیاں ۔
اگرہمیں تشویش ہو کہ ٹیلی نار کے وسائل ہماری پالیسیز کے مطابق خرچ یا ریکارڈ نہیں کیے جارہے ۔