ہم درست مالیاتی ریکارڈ برقرار رکھتے ہیں اور انکشافی تمام معیارات کی تعمیل کرتے ہیں ۔
مالی سالمیت اور جعلسازی
معاشی وقار ہمارے شیئر ہولڈرز ،کسٹمرز ،بزنس پارٹنرز اور ملازمین کا اعتمادحاصل کرنے کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے ۔
بین الاقوامی معاشی رپورٹنگ کے معیارات نہ صرف ضروری ہیں بلکہ یہ ہمیں اپنا بزنس بہتر انداز سے چلانے میں مدد بھی دیتے ہیں ۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
ہم سب ٹیلی نار اکاؤنٹنگ پرنسپلز(ٹی اے پی )کے پابند ہیں جنھیں انٹرنل کنٹرولز دیکھتا ہے اور ٹیلی نار اس پر عمل درآمد کو یقینی بناتا ہے ۔
ہم تمام تر ٹرانزیکشنز قانونی فریضوں کے مطابق پوری کرتے ہیں جو کہ اکاؤنٹنگ کی بہترین سرگرمیوں میں شمار ہوتی ہیں ۔
ہم درست ، بااعتماد ،شفاف اور تواتر کے ساتھ وقت پر رپورٹ کرتے ہیں۔
ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اخراجات مناسب ہیں اور مناسب انداز سے رپورٹ کیے گئے ہیں جب ہم کمپنی کا پیسہ خرچ کرتے ہیں ۔
ہم قابل اطلاق گروپ یا مقامی اتھارٹی میٹریکس کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور فرائض کی تقسیم کو یقینی بناتے ہیں جہاں ضروری ہو ۔
ہم حقائق کی تصدیق کرتے ہیں اور معلومات کی تکمیل کرتے ہوئے کسی بھی ٹرانزیکشن کی تصدیق یا دستاویز پر دستخط سے پہلے کاروباری منطق کو سامنے لاتے ہیں ۔
ہم جعلی ریکارڈز نہیں بناتے ،جھوٹی دستاویزات یا غلط پرنٹ شدہ حقائق ،ٹرانزیکشنز اور نہ ہی فنانشل ڈیٹا۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر ہم مالی یا اکاؤنٹنگ میں بے ضابطگی دیکھتے ہیں ۔
اگر ہمیں اس بات کا علم ہوجاتا ہے کہ کسی ساتھی یا کاروباری پارٹنر نے کسی بھی دستاویز کو غلط بنایا ہے ۔
اگر ہمیں یقین نہیں ہے کہ آیا ہم نے لین دین کو صحیح طریقے سے ریکار ڈ کیا ہے ۔
اگر ہم فکر مند ہو جائیں کہ کوئی بھی ملازم مالی معلومات کی غلط اطلاع دے رہا ہے بشمول سیلز کے نتائج یا پیشین گوئیاں ۔
اگر ہمیں تشویش ہو کہ ٹیلی نار کے وسائل ہماری پالیسیز کے مطابق خرچ یا ریکارڈ نہیں کیے جارہے ہیں ۔