ہم انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور اُن کا ساتھ دیتے ہیں
انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق
بین الاقوامی بنیادی اصولوں ،کنونشنز اور مقامی قوانین میں متعین کردہ امتیاز کے بغیر ہم سب انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق کے برابر کے حقدار ہیں.
انسانی حقوق کا احترام کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،انسانی حقوق کا احترا م ٹیلی نار کے کاروبار اور ہم کس طرح کام کرتے ہیں اس کے لئے لازمی ہے ۔مزدوروں کے حقوق انسانی حقوق کا اہم حصہ ہیں ۔
ہم معاشرے پر انسانی حقوق کے مثبت اثرات میں حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں ۔
ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے
ہم اپنے ساتھیوں ،ہمارے کاروباری شراکت داروں کے ملازمین ،ہمارے صارفین اورہمارے کاموں سے متاثر ہونے والے کسی بھی فرد کے انسانی حقوق اور مزدور کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرتے ہیں اور نہ ہی ہم دوسروں کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ۔
ہم انسانی حقوق یا مزدوروں کے حقوق کی کسی بھی حقیقی یا ممکنہ خلاف ورزی کے بارے میں اپنے منیجررز کو یا دیگر موجود میکانزم جیسا کہ انٹگریٹی ہاٹ لائن کے ذریعے رپورٹ کریں گے ۔ہم انسانی حقوق کے مثبت اثرات میں حصہ ڈالیں گے بشمول بچوں کے حقوق اور ڈیجیٹل شمولیت ۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر ہم اپنے ساتھیوں ،کاروباری شراکت داروں کے ملازمین یا کسی ایسے لوگوں کے جہاں ہم کام کرتے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا تجربہ کرتے ہیں ،اس کے بارے میں آگاہ یا شک کرتے ہیں ۔
اگر ہمیں یا ہمارے ساتھیوں میں سے کسی کو ،ملازم کی شمولیت کا جائز فورمز میں شامل ہونے سے روکا جاتا ہے ۔
اگر کوئی بشمول سرکاری اہلکار ،ٹیلی نار کے ملازم،صارفین یا کاروباری شراکت داروں بغیر صحیح اجازت کے اور مناسب عمل کی پیروی کیے بغیر ذاتی ڈیٹا مانگتا ہے ۔
اگر کوئی معاہدہ جس پر ہم بات چیت کررہے ہیں یا اس کی قیمت اتنی کم ہے یا ترسیل کی مختصر مدت ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کاروباری پارٹنر ملازمین کیلئے کم اجرت یا زیادہ کام کے اوقات کا باعث بنے گی ۔
اگر کوئی موجودہ یا ممکنہ کاروباری پارٹنرز سپلائرز کنڈکٹ کے اصولوں کے پابند ہونے سے انکار کرتا ہے یا معائنے ،آڈٹ یا شفافیت کی دیگر کوششوں کے سلسلے میں تعاون کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔