ٹیلی نار منی لانڈرنگ کی تمام صورتوں کے سخت خلاف ہے
منی لانڈرنگ
منی لانڈرنگ جرم سے حاصل کردہ رقم کو چھپانے یا اس کی صورت بدلنے کا عمل ہے۔
جرم سے حاصل شدہ مال میں کوئی بھی قابل قدر رشتے مثلاًرقم ،اشیاء ،اثاثہ جات یا املاک ہوسکتی ہیں ۔
منی لانڈرنگ کی مختلف صورتیں ہوسکتی ہیں اور اس تمام طرح کی صورتوں اور ترسیلات بشمول بینکنگ ،سرمایہ کاری ،انوسیٹی گیٹنگ ،جائیداد اور رئیل سٹیٹ میں سر انجام دیا جاسکتا ہے ۔
ٹرسٹ اور شیل کمپنیاں رقم کے اصل مالکان کو چھپا سکتی ہیں اور منی لانڈرنگ کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں ۔
منی لانڈرنگ میں قانونی رقوم کا استعمال بھی شامل ہوتا ہے تاکہ مجرمانہ سرگرمی یا دہشت گردی میں مدد دی جاسکے ۔
ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے
ٹیلی نار صرف ایسے شراکت داروں کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا چاہتا ہے جنکے پاس موجود رقم جائز ذرائع سے حاصل کی گئی ہے اور وہ جائز کاروباری سرگرمیوں میں سرگرم ہوں ۔
۔ہم ٹیلی نار کے طریقہ کار کے مطابق اپنے کاروباری شراکت داروں کی سکریننگ اور نگرانی کر کے منی لانڈرنگ سے بچتے ہیں ۔
ہم غیر معمولی ادائیگیوں یا بینکنگ انتظامات پر سوال اٹھاتے ہیں اور غیر معمولی درخواستوں کی اطلاع دیتے ہیں ۔
اگر ہمیں پیسے اور جائیداد کی اصل یا منزل کے بارے میں شک ہے تو ہم ہمیشہ قانونی اور /یا ٹیکس فنکشن سے مشورہ کرتے ہیں ۔
ہم مشکوک لین دین یا منی لانڈرنگ کے واقعات کی فوری اطلاع دیتے ہیں ۔
ہم انوائسز یا اثاثوں کی ممکنہ کم یا زائد قیمت پر توجہ دیتے ہیں۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
اگر ادائیگیاں کسی ایسے فر د کی جانب سے کی جاتی ہیں جو معاہدے کا فریق نہیں ہے ۔
اگر ادائیگیوں کی درخواست کی جاتی ہے کہ یا معاہدے میں طے شدہ طریقے سے مختلف طریقے سے ادا کی جاتی ہے ۔
اگر ادائیگی نقد میں موصول ہوتی ہے اور اس طریقے سے روایتی طورپر ادائیگی نہیں کی جاتی ۔
اگر ادائیگی آف شور بینک اکاؤنٹ کی طرف سے آئی ہو ۔
اگر ادئیگیاں غیر معمولی اکاؤنٹس سے آتی ہیں جو عام طورپر زیر بحث پارٹی کے ذریعے استعمال نہیں کی جاتیں ۔