سرکاری عہدیداران کے ساتھ تعمل کے دوران ہم اعلیٰ اخلاقی معیارات کی پاسداری کرتے ہیں
ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے
عوامی عہدیداروں میں وہ تمام افراد شامل ہیں جو کسی حکومت کے ذریعے ملازم ہیں یا حکومت کی طرف سے کام کررہے ہوں ،بشمول قانون ساز ،انتظامیہ ،ایگزیکٹو یا فوجی عہدہ رکھنے والا کوئی شخص ۔
عوامی اہلکار گورننس کے کام انجام دیتے ہیں جو ان معاشروں کیلئے اہم ہیں جن میں ہم کام کر تے ہیں اور وہاں کام کرنے کیلئے ہمارے لائسنس کیلئے بھی ضروری ہیں ۔
ٹیلی نار مختلف مقاصد کیلئے عوامی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے ۔
سرکاری حکام کے ساتھ اشتراک کردہ معلومات حکومت کے زیر انتظام معلومات تک عوامی رسائی کو منظم کرنے والے قوانین کی وجہ سے اہم ہو سکتی ہیں ۔
سرکاری کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے افراد کو عوامی سمجھا جا سکتا ہے ۔
ہمیں کیا جاننے کی ضرورت ہے
ہم ایسے طرز عمل میں ملوث نہیں ہیں جو کسی سرکاری اہلکار کو غلط طریقے سے متاثر کر سکتا ہو یا سمجھا جاسکتا ہو۔
جب ٹیلی نار کسی تجارتی یا منظوری کے عمل میں مصروف ہو تو ہم سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مناسب احتیاط برتتے ہیں ۔
ہم ہمیشہ مقامی قوانین یا قواعد کی تعمیل کرتے ہیں جو سرکاری اہلکاروں پر لاگو ہوتے ہیں ۔
ہم سرکاری اہلکاروں کو تحائف پیش نہیں کرتے ہیں سوائے کم سے کم قیمت کی پروموشنل اشیاء کے ،اور یہ بھی صرف تب جب ایسا کرنے کا رواج ہو ۔
ہم سرکاری اہلکاروں کیلئے سفر ،رہائشی یا متعلقہ اخراجات ادا نہیں کر سکتے۔
ہم سرکاری اہلکاروں کو صرف معمولی مہمان نوازی پیش کرتے ہیں اور صرف اسی صورت میں جب وہ واضح اور جائز کاروباری مقاصد ہوں ،اخراجات مناسب ہوں ،اور سیاق و سباق شفاف ہو ۔
ہم ہمیشہ اپنے منیجر کے ساتھ عوامی عہدیداروں کو کاروباری شائستگی کی پیش کش پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور ضرورت کے مطابق کمپلائنس فنکشن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں ۔
ہم سرکاری اہلکاروں کو سہولیاتی ادائیگیاں نہیں کرتے ہیں اور ہم اس طرح کی ادائیگیوں کی درخواستوں کو کمپلائنس فنکشن کو رپورٹ کرتے ہیں ۔
ہم مکمل شفافیت کے ساتھ اور بزنس یونٹ کے سی ای او کی پیشگی تحریری منظوری کے ساتھ خصوصی حالات میں اپنی طرف سے وکالت کیلئے صرف لابسٹ کا استعمال کرتے ہیں ،اور یہ ذمہ داری لابسٹ کے ساتھ معاہدے میں شامل کی جائے گی ۔
ہم ٹیلی نار کی جانب سے عوامی عہدیداروں کے ساتھ بیرونی گفت و شنید میں شامل نہیں ہوتے ہیں جب تک ہمیں پہلے ایسا کرنے کا اختیار نہ دیا گیا ہو ۔
ہم سے کیا توقع کی جاتی ہے
ایسا کاروباری شراکت دار جو ہماری جانب سے سرکاری عہدیدار وں کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر تعمل رکھتا ہو۔
اگر کوئی سرکاری اہلکار ٹیلی نار کے ملازمین ،صارفین یا کسی دوسرے فرد کے ذاتی ڈیٹا مانگتا ہے ۔
اگر کوئی سرکاری اہلکار ٹیلی نار سے ہمارے سبسکرائبرزکو معلومات یا پیغامات بھیجنے کی درخواست کرتا ہے ۔
اگر کوئی سرکاری اہلکار کسی کاروباری شراکت دارا کا مالک ہے ،اس کا انتظام کرتا ہے یا اس سے وابستہ ہے ۔
اگر کوئی سرکاری اہلکار ،یا سرکاری اہلکار کا قریبی خاندانی رکن یا کاروباری ساتھی ،ٹیلی نار میں کسی عہدے کیلئے درخواست دیتا ہے ۔